اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ CDF کی تعیناتی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں غیر ضروری ہیں اور معاملہ واضح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔وزیر دفاع کے بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پاکستان کی عسکری تیاری جاری ہے، جس میں غزہ میں فوج بھجوانے کی تیاری اور افغانستان میں کلین اپ آپریشن شامل ہیں۔