محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید سردی کی پیشگوئی

01:43 PM, 30 Nov, 2025

اسلا م آباد : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے ارد گرد آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی سردی کا زور برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، ڈیرہ غازیخان، لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور میں دھند اور اسموگ کی صورتحال متوقع ہے۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور ان کے گردونواح میں بھی کچھ مقامات پر دھند چھا سکتی ہے۔اس موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں