عالمی منڈی میں سونا مہنگا، مقامی بازار بھی متاثر

09:41 PM, 30 May, 2026

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونا 13 ڈالر مہنگا ہوا، جس کے بعد فی اونس قیمت بڑھ کر 4,538 ڈالر تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,300 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4,76,162 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,115 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4,08,232 روپے مقرر ہوئی۔

دوسری جانب چاندی کی عالمی قیمت فی اونس 75.29 ڈالر پر برقرار رہی، تاہم مقامی مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 21 روپے کمی کے بعد 8,013 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 18 روپے کمی کے بعد 6,869 روپے پر آگئی۔
 
 

مزیدخبریں