ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روس اور چین کے جہازوں کو خصوصی سہولیات دینے کا اعلان

09:07 PM, 30 May, 2026

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روس اور چین کے بحری جہازوں کے لیے خصوصی مراعات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اس اہم سمندری راستے سے گزرنے والے روس اور چین کے جہازوں کو خصوصی سہولیات دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے نئی پالیسی پر عمل کر رہا ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی کو ازسرنو ترتیب دیا جا رہا ہے۔

ابراہیم عزیزی کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان ہونے والی حالیہ مشاورتی ملاقاتیں مثبت رہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ بات چیت میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا کوئی موضوع شامل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورینیم سے متعلق معاملات امریکا کے ساتھ جاری رابطوں کا حصہ بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی پالیسیوں کو مسلسل بہتر اور مزید مؤثر بنا رہا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں