ملکی معیشت کے لیے بڑی پیش رفت ،گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ

02:46 PM, 30 May, 2026

گوادر:پاکستان کے مستقبل کے معاشی مرکز گوادر سے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فعال کرنے کی جانب حتمی پیش رفت کرتے ہوئے پہلی آزمائشی پرواز کا تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایئرپورٹ کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’ساؤتھ ایئر‘ کی پہلی ٹیسٹ پرواز نے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے رن وے پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کیا۔ اس تاریخی لمحے پر گوادر ایئرپورٹ حکام اور سول ایوی ایشن سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے پرواز کا استقبال کیا اور رن وے اور نیوی گیشن سسٹمز کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔

دفاعی اور اقتصادی ماہرین کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آپریشنل ہونا ملکی معیشت کی بحالی اور بلوچستان کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس کامیاب لینڈنگ کے بعد اب گوادر کا دنیا بھر سے فضائی رابطہ قائم ہو جائے گا، جس سے ناصرف بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ سی پیک (CPEC) کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی تیز رفتاری آئے گی۔

مزیدخبریں