مودی سرکار کا "فالس فلیگ" بیانیہ ناکام؛ اندرونی توانائی بحران اور راجوڑی واقعے کے حقائق چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا کا پاکستان پر مضحکہ خیز الزامات کا نیا کھیل

01:32 PM, 30 May, 2026

اسلام آباد : بھارت کا انتہا پسند "گودی میڈیا" اپنے ملک کے سنگین داخلی مسائل اور توانائی کے شدید بحران سے پبلک کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک بار پھر پاکستان مخالف سنسنی خیز پروپیگنڈے پر اتر آیا ہے۔ ماہرین نے بھارتی میڈیا کے تازہ ترین دعووں کو صحافتی دیوالیہ پن اور مودی حکومت کی سیاسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بی جے پی حکومت کے زیرِ اثر بھارتی میڈیا ابراہام معاہدے کی آڑ میں ایک بے بنیاد بیانیہ گھڑ رہا ہے، جس میں نام نہاد تنظیموں کا نام لے کر پاکستان کے حالیہ سفارتی و دفاعی معاہدوں کو اسرائیل سے جوڑنے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فوجیوں کی موت اور جالندھر ملٹری کیمپ دھماکے پر پردہ ڈالنے کے لیے، بھارتی صحافیوں نے بغیر کسی تفتیش اور ثبوت کے ان واقعات کا ملبہ پاکستان پر دھرنے کی روایتی ہٹ دھرمی دکھائی ہے۔
پروپیگنڈے کو مضحکہ خیز حد تک بڑھاتے ہوئے گودی میڈیا نے یہ لایعنی الزام بھی عائد کیا کہ پاکستان کرکٹ اور میچ فکسنگ سے حاصل ہونے والی رقم کینیڈا میں بھارت مخالف سرگرمیوں پر خرچ کر رہا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز کا ڈرامہ رچانا اور پاکستان پر الزام تراشی کرنا مودی سرکار کا پرانا وطیرہ ہے۔ بھارت اس وقت اپنے داخلی محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کا میڈیا صحافتی اصولوں کو دفن کر کے خالصتاً ہندوتوا کے سیاسی ایجنڈے کے تحت نفرت انگیز رپورٹنگ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں