لاہور ہائیکورٹ کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اور تاریخی فیصلہ

11:47 AM, 30 May, 2026

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے فیملی لا کے تحت ایک سنگِ میل فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شوہر صرف نکاح نامے میں درج حق مہر تک محدود نہیں، بلکہ اگر اس نے علیحدہ سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو وہ چیزیں بھی بیوی کو دینے کا پابند ہوگا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اس حوالے سے دائر ایک کیس پر 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔ کیس کے مطابق، ٹرائل کورٹ نے شوہر کو ایک علیحدہ تحریری معاہدے کی رو سے 5 مرلے کا مکان بیوی کے نام کرنے کا حکم دیا تھا، جسے شوہر نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو بالکل درست قرار دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ نکاح نامے کے علاوہ کیے گئے دیگر تمام جائز قانونی معاہدے بھی شوہر پر یکساں طور پر لاگو ہوں گے اور وہ ان سے انحراف نہیں کر سکتا۔

مزیدخبریں