بھارتی سفارت کاری کو بدترین ہزیمت: پاکستان کو دیوار سے لگانے کی مودی کی ایک دہائی پر محیط پالیسی پاش پاش

11:15 AM, 30 May, 2026

اسلام آباد / دوحہ : بین الاقوامی نشریاتی ادارے 'الجزیرہ' نے مودی سرکار کی پاکستان مخالف سفارت کاری کا پول کھول دیا۔ الجزیرہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 2016 میں شروع کی گئی 'آئسولیٹ پاکستان' مہم 10 سال بعد بری طرح دم توڑ چکی ہے۔

رپورٹ میں مودی الائنس کی ناکامی کا نقشہ کھینچتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان آج عالمی تنہائی کے بجائے بین الاقوامی سفارت کاری کا محور بنا ہوا ہے، جس کے واشنگٹن اور بیجنگ کے ساتھ ساتھ تہران اور ریاض جیسے اہم ترین دارالحکومتوں سے بیک وقت انتہائی فعال اور متوازن روابط ہیں۔

الجزیرہ نے اپنے تجزیے میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کو نظرانداز کر کے خطے کا کوئی بھی بڑا فیصلہ ممکن نہیں رہا اور وہ علاقائی معاملات پر اثرانداز ہونے والا ایک ناگزیر فریق بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد کو عالمی برادری سے کاٹنے کی یہ تند و تیز بھارتی مہم الٹا خود نئی دہلی کے سفارتی مفادات کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے۔

مزیدخبریں