کراچی/اسلام آباد : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران پر زور دیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
نیشنل پولیس اکیڈمی میں سندھ پولیس کے نو منتخب ڈی ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی جدید خطوط پر تربیت میں اکیڈمی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں اور سندھ پولیس کے شہداء کی بدولت ہی آج صوبے میں امن قائم ہے۔
انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے نئے دستے کو کڑی ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جا کر روایتی پولیسنگ کے بجائے جذبے، لگن اور دیانتداری کے ساتھ عوام اور ملک کی خدمت کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں۔