دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ہدف

10:04 PM, 30 May, 2025

لاہور: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف 202 رنز کا ہدف سیٹ کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ فخر زمان کی عدم دستیابی کے باعث صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بلے بازی میں صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ حسن نواز نے 51 رنز اور محمد حارث نے 41 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔ سلمان علی آغا نے 19 اور شاداب خان نے 7 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنائے، جس کے جواب میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

ادھر بنگلہ دیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم بہتر کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ اس میچ کے لیے مہدی حسن میراز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں