پاکستان اور امریکا کے درمیان محصولات پر بات چیت کا آغاز، جلد پیش رفت کا عزم

08:36 PM, 30 May, 2025

اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی محصولات (ٹیرف) پر مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک نے اس سلسلے میں ویڈیو لنک کے ذریعے ابتدائی بات چیت کی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر نے آن لائن ملاقات کے دوران مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔

مذاکرات کو جلد مکمل کرنے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے دونوں جانب سے پُرعزم رویہ اختیار کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاک-امریکا تجارتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

 
 

مزیدخبریں