پی ٹی آئی میں تنظیمی بحران؟ پنجاب کمیٹی پر اختلافات کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری

07:03 PM, 30 May, 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی اُمور کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی پر ہونے والے اندرونی اختلافات کے بعد نئی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں اب 9 رہنما شامل کر دیے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، 2 روز قبل جاری ہونے والی ابتدائی کمیٹی پر پارٹی کے اندر شدید تحفظات سامنے آئے تھے۔ خاص طور پر عالیہ حمزہ ملک کو شامل نہ کیے جانے پر شدید ردِعمل سامنے آیا، جس کے بعد مرکزی قیادت نے نوٹیفکیشن میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

نئی کمیٹی میں شامل رہنماؤں میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب خان، عالیہ حمزہ ملک، احمد خان بھچر، میاں اکرم عثمان، رائے حسن نواز، عون عباس پپی، احمد چھٹہ اور ملک تیمور شامل ہیں۔

نیا نوٹیفکیشن پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اس کمیٹی کو پنجاب میں پارٹی ڈھانچے کو فعال رکھنے اور سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزیدخبریں