تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں ممکنہ ریلیف، انکم ٹیکس شرح میں کمی کا امکان

02:33 PM, 30 May, 2025

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو مالی ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس سلیبز میں کمی پر غور جاری ہے۔ حکومت ماہانہ ایک لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے گھٹا کر 2.5 فیصد کرنے کی تجویز رکھتی ہے جبکہ دیگر آمدنی سلیبز پر بھی ٹیکس کم کرنے کی تجاویز زیر بحث ہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں صنعتی شعبے کے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی اور کسانوں کے لیے قرض اسکیموں کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔ آئی ایم ایف نے تجاویز پر مثبت ردعمل دیا ہے مگر متبادل ریونیو ذرائع کی فراہمی کو شرط قرار دیا ہے۔

آئندہ مذاکرات میں ریلیف کے حوالے سے حتمی فیصلے متوقع ہیں۔

مزیدخبریں