پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے سعودی ویزے بند، حج سیزن کے لیے تیاریاں عروج پر

01:49 PM, 30 May, 2025

ریاض : سعودی عرب نے پاکستان اور دیگر 13 ممالک کے تمام اقسام کے ویزے عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔ اس فیصلے میں عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور سیاحتی ویزے شامل ہیں، جو جون 2025 تک نافذ رہیں گے۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ یہ قدم حج کے سیزن کے دوران زائرین کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس کے تحت بلاک ورک ویزا کوٹہ بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جو غیر ملکی ملازمین اور تاجروں کی سعودی عرب آمد پر اثر انداز ہوگا۔

متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور مراکش شامل ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں جلد نرمی متوقع ہے۔

مزیدخبریں