پاک روس تعلقات کی مضبوطی، بھارت کی سفارتی ناکامی کی نئی داستان

12:45 PM, 30 May, 2025

اسلام آباد : روس اور پاکستان کے تعلقات میں تاریخی مضبوطی نے بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پر شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق، پاکستان کی معاشی استحکام اور علاقائی کردار نے روس کو پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادہ کر لیا ہے، جس سے خطے کی سیاسی حرکیات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ پاکستان کو روس سے سستی توانائی کی فراہمی جاری ہے جو معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو رہی ہے۔ وسطی ایشیا میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو روس نے بھرپور تسلیم کیا ہے اور دونوں ممالک بارٹر ٹریڈ کے نئے نظام پر بات چیت کر رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے پاک روس تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں رنگ نہ لا سکیں، کیونکہ روس اور چین کی پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد اس خطے میں پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسیوں کا روشن ثبوت ہے۔

مزیدخبریں