کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 533 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔