"سپاہ سالارِ امت! بڈگام کی گلیاں آپ کو پکار رہی ہیں": مقبوضہ کشمیر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نا م کشمیری کی دہائی

02:57 PM, 30 Mar, 2026

سرینگر / مظفر آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کی گلیوں سے ایک کشمیری کی پکار نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کشمیری شہری نے سپاہ سالارِ امت فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی آزادی کے لیے اپنی تمام تر امیدیں پاک فوج سے وابستہ کر دی ہیں۔
ویڈیو پیغام میں کشمیری کہتا ہے کہ  فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب! اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کے بعد اب کشمیریوں کی نظریں صرف آپ پر جمی ہوئی ہیں۔شہری نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر آپ کا منتظر ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ اس پاک سرزمین کو غاصبانہ قبضے اور کفار کے چنگل سے آزاد کروایا جائے۔پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے اور آزادی کا وقت اب بالکل قریب ہے۔
بڈگام سے تعلق رکھنے والے اس شہری نے اپنے پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو "سپاہ سالارِ امت" قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیری عوام کسی بھی قیمت پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں اور وہ پاکستان کی عسکری قیادت کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔
یہ ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہو گئی ہے اور اسے کشمیریوں کے جذبہِ حریت کی ایک نئی لہر قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کڑے بھارتی پہرے اور مسلسل محاصرے کے باوجود بڈگام کی گلیوں سے اس طرح کی آواز اٹھنا بھارت کے شکست خوردہ بیانیے کی کھلی دلیل ہے۔

مزیدخبریں