اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان چھڑنے والی حالیہ جنگ نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو سر جوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت آج ایک ہنگامی اور اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت اہم تزویراتی فیصلے کرے گی۔ خلیجی ریاستوں پر حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران اور پاکستان پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کے اندر پٹرولیم مصنوعات کے موجودہ ذخائر اور عالمی سطح پر سپلائی متاثر ہونے کی صورت میں متبادل ذرائع پر بریفنگ دی جائے گی۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ عالمی جنگ کے اثرات پاکستانی عوام تک کم سے کم پہنچیں۔
اجلاس کا ایک حساس پہلو ملک میں ممکنہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز ہے۔ توانائی کی بچت اور معاشی دباؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف انتظامی اقدامات پر غور کیا جائے گا، جس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں ملکی پہیہ رواں رکھنا ہے۔
جنگ روکنے کی کوششیں یا ہنگامی اقدامات؟ اسلام آباد میں آج 'بڑوں' کی بڑی بیٹھک، اہم فیصلے متوقع
11:56 AM, 30 Mar, 2026