سٹاک مارکیٹ کریش: 1 لاکھ 50 ہزار کی حد ٹوٹ گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 2000 پوائنٹس سے زائد گر گیا

10:47 AM, 30 Mar, 2026

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، جہاں فروخت کے شدید دباؤ نے مارکیٹ کو بڑے کریش کی جانب دھکیل دیا ہے۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے اور انڈیکس ایک اہم نفسیاتی سطح کھو بیٹھا۔
کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں 2,022 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ 1 لاکھ 50 ہزار کی مضبوط حد برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔ انڈیکس اس وقت 1 لاکھ 49 ہزار 685 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
بروکریج ہاؤسز کا ماننا ہے کہ اگر مارکیٹ نے جلد ریکوری نہ کی اور 1 لاکھ 50 ہزار کی حد دوبارہ حاصل نہ کی، تو مندی کا یہ رجحان مزید گہرا ہو سکتا ہے۔ فی الوقت سرمایہ کار "انتظار کرو اور دیکھو" (Wait and See) کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزیدخبریں