لاہور : ایف پی سی سی آئی (FPCCI) کے رہنما ایس ایم تنویر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، تاہم انہوں نے معاشی فیصلوں میں تاجروں کو اعتماد میں لینے پر زور دیا ہے۔ حکومت مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔
حکومت سے ایک ہی ڈیمانڈ ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کریں، ہم درست مشورہ دیں گے۔ تاجروں پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تاجر چور ہوتے تو ملک کا ٹیکس ریونیو کبھی دوگنا نہ ہوتا۔
ایس ایم تنویر نے عالمی منظرنامے پر پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جنگی حالات اور عالمی چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ "آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کا باآسانی گزرنا کوئی معمولی بات نہیں، یہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو اس وقت لانگ ٹرم پالیسی کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو اور نئی انڈسٹریز لگ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں اسی ملک میں جینا اور مرنا ہے، اس لیے ہم پاکستان کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
"تاجر چور نہیں، معیشت کا پہیہ ہیں": ایس ایم تنویر کی لاہور میں اہم پریس کانفرنس
01:16 PM, 30 Mar, 2026