لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الفطر کے چاند کے نظر آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لے کر آئے۔
مریم نواز نے شوال المکرم کا چاند دیکھنے پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی شوال کا یہ چاند ہمارے لیے ایمان، سلامتی اور سکون کے ساتھ ظاہر کرے۔
انہوں نے کہا کہ دل سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ماہ رمضان کے روزے، نمازیں، نفل عبادات اور دعائیں قبول فرمائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی دعا کی کہ عید الفطر کا چاند ہر گھر میں خوشیوں کا پیغام لائے اور شوال المکرم کے ہر دن اور رات میں امن و سکون ہو۔
انہوں نے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے بھی دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں آزادی کی خوشی نصیب کرے۔