کراچی: عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ، بچی سمیت 4 افراد زخمی

09:28 PM, 30 Mar, 2025

کراچی: عید الفطر کے چاند کی رویت ہوتے ہی کراچی میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، قصبہ کالونی میں نامعلوم سمت سے فائر کی جانے والی گولی سے 9 سالہ بچی عافیہ زخمی ہوئی۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی دوران، فرنٹیئر کالونی میں بھی ایک شخص کو نامعلوم سمت سے گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔ حیدری کے علاقے میں بھی ایک اور شخص کو گولی لگنے سے چوٹ آئی۔

ریکسیو کے مطابق، میاں والی کالونی میں بھی ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
 

مزیدخبریں