ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

01:36 PM, 30 Mar, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں عید کے دوران موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کے ساتھ کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 7، ژوب میں 8، سبی میں 16، تربت میں 19، نوکنڈی میں 14، چمن میں 12، گوادر میں 21 اور جیوانی میں 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں