بلوچستان: قلات میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 6 ہلاک

12:18 AM, 30 Mar, 2025

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشتگرد شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی اور کسی بھی قسم کی تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں