لاہور: کاہنہ میں ٹیوشن کلاس کے دوران گھر کی چھت گرنے کے واقعے پر لاہور پولیس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بستی عید گاہ کی آہلو والی گلی میں پیش آیا۔ واقعے کے وقت گھر میں ٹیوشن کلاس جاری تھی، جہاں 18 سے 20 بچے موجود تھے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھر کی چھت پر ٹائلیں لگانے کا کام جاری تھا کہ اچانک چھت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔