پیپلز پارٹی اور جے یو آئی قیادت کا رابطہ، بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

05:48 PM, 30 Jun, 2026

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں قومی سیاسی منظرنامے، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف موجود تھے، جبکہ جے یو آئی وفد میں انجینئر ضیا الرحمان اور مولانا اسجد محمود شامل تھے۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش چیلنجز اور سیاسی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں