لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے سکولوں میں سمر کیمپ کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹیز کے مطابق یکم جولائی سے صوبے کے کسی بھی سکول میں سمر کیمپ نہیں لگایا جا سکے گا، جبکہ تمام تعلیمی اداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود سمر کیمپ منعقد کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانہ عائد کرنے سے لے کر لائسنس منسوخ کرنے تک کے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔
تعلیمی حکام کے مطابق فیصلہ طلبہ کو شدید گرمی اور ممکنہ صحت کے مسائل سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔