خیبرپختونخوا میں جمعہ کے روز سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ

12:22 PM, 30 Jun, 2026

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز 100 فیصد ورک فرام ہوم سے متعلق فیصلہ واپس لیتے ہوئے سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

صوبائی حکومت نے جمعہ کو گھر سے کام کرنے سے متعلق پہلے جاری کی گئی ہدایات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ جمعہ کو خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری دفاتر معمول کے شیڈول کے تحت کام کریں گے اور ملازمین دفاتر میں حاضری دیں گے۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد جمعہ کے روز سرکاری امور معمول کے طریقہ کار کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں