برازیل، مراکش اور پیراگوئے کا فاتحانہ سفر جاری، راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی

09:49 AM, 30 Jun, 2026

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ مقابلوں میں برازیل، مراکش اور پیراگوئے نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کر لی۔

برازیل نے جاپان کے خلاف دلچسپ مقابلے میں 2-1 سے کامیابی سمیٹی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دوسرے ناک آؤٹ میچ میں پیراگوئے نے جرمنی کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-3 سے شکست دے کر ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ مقررہ اور اضافی وقت کے اختتام پر مقابلہ 1-1 سے برابر تھا۔

ادھر مراکش نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ اور اضافی وقت میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مراکش نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے راؤنڈ آف 16 میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔

ان نتائج کے بعد برازیل، پیراگوئے اور مراکش نے ناک آؤٹ مرحلہ کامیابی سے عبور کر لیا، جبکہ جاپان، جرمنی اور نیدرلینڈز ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

مزیدخبریں