سانحہ سوات: غفلت یا...؟ 6 افسران کے بیانات ریکارڈ، متاثرہ ہوٹل سمیت تجاوزات کا خاتمہ شروع

08:25 PM, 30 Jun, 2025

سوات :سانحہ سوات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ معطل کیے گئے ڈپٹی کمشنر اور دیگر پانچ افسران نے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیے ہیں۔ ریسکیو آفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی اطلاع موصول ہونے کے صرف 19 منٹ بعد امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔

کچرے کی گاڑی میں تابوت منتقل کرنے کے واقعے پر معطل ٹی ایم اوز کو تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے سخت تنبیہ کی گئی ہے، جب کہ انکوائری رپورٹ جلد ہی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پیش کی جائے گی۔

ادھر چیف سیکرٹری کی ہدایت پر دریائے سوات کے کنارے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ متاثرہ فیملی جس ہوٹل میں ناشتہ کر رہی تھی، وہ ہوٹل بھی مسمار کر دیا گیا ہے، جبکہ بائی پاس اور سنگوٹہ سمیت دیگر مقامات پر بھی کارروائی جاری ہ

مزیدخبریں