کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، ریڈ زون کی جانب مارچ پر پولیس کی شیلنگ ،گرفتاریاں

08:13 PM, 30 Jun, 2025

کراچی: کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ نے تنخواہوں اور دیگر مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا، تاہم جب مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کو بارہا خبردار کیا گیا لیکن وہ منتشر نہ ہوئے، جس پر کارروائی کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ25  سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ احتجاج کے باعث شارع فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ عوام کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

مزیدخبریں