ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی اضافے کا رجحان جاری

07:55 PM, 30 Jun, 2025

کراچی:آج ملک کے مختلف حصوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح، 24 قیراط 10 گرام سونا 686 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 24 ہزار روپے اور 22 قیراط 10 گرام سونا 629 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 230 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا، جہاں فی تولہ چاندی 3 ہزار 782 روپے اور 10 گرام چاندی 3 ہزار 242 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 3 ہزار 282 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

 
 

مزیدخبریں