نئی دہلی :بھارتی سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو فلم "سردار جی 3" میں کاسٹ کرنے کے معاملے پر دلجیت دوسانجھ کی بھرپور حمایت کی ہے۔ نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ فلم میں ہانیہ کی کاسٹنگ کا فیصلہ ڈائریکٹر کا ہے اور دلجیت نے اس فیصلے کو سمجھداری سے قبول کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں کچھ طاقتیں پاکستان اور بھارت کے عوام کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہیں، لیکن وہ خود اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ محبت کا اظہار کرنے سے نہیں رکیں گے۔
بھارتی سوشل میڈیا اور فلم انڈسٹری کے بعض حلقوں کی جانب سے ہانیہ عامر کی فلم میں شمولیت پر تنقید کی گئی ہے، جس کی وجہ سے فلم کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی ہے۔
نصیر الدین شاہ کا دلجیت دوسانجھ کی حمایت، ہانیہ عامر کی فلمی کاسٹنگ پر بھارتی ردعمل پر کڑی تنقید
07:51 PM, 30 Jun, 2025