ایس سی او میں بھارت تنہا، پاکستان کا مؤقف تسلیم ، خواجہ آصف کا مودی پر شدید وار

07:37 PM, 30 Jun, 2025

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی جھوٹ پر مبنی کہانی کو ایک بین الاقوامی فورم پر بھی منوانے میں ناکام رہا۔

نجی ٹی وی سے   گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ  بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی جیسے غیر قانونی اقدام کو درست ثابت کرنے کی کوشش میں ہے، مگر دنیا نے اس مؤقف کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ SCO کے تمام رکن ممالک نے پاکستان کے مؤقف سے اتفاق کیا۔

خواجہ آصف نے بھارتی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان مخالف جھوٹے بیانیے کا سہارا لے رہے ہیں، مگر سچ اب سامنے آ چکا ہے، اور ان کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں