مہنگائی کے مارے عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی سلنڈر سستا ہو گیا

07:29 PM, 30 Jun, 2025

اسلام آباد: مہنگائی کے طوفان میں گھرے عوام کے لیے حکومت کی جانب سے معمولی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نوٹیفکیشن ہوگیا ہے۔

فی کلو ایل پی جی 7 روپے 43 پیسے سستی کر دی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 2,750 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔ یہ قیمت پچھلے ماہ کے مقابلے میں 87 روپے 71 پیسے کم ہے۔

عوامی حلقوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ بجلی، پٹرول اور آٹے جیسی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی جلد کمی لائی جائے گی۔

مزیدخبریں