ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے

05:16 PM, 30 Jun, 2025

ژوب: بلوچستان کے شہر ژوب میں زمین اچانک لرز اٹھی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے، اور کئی افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دیکھے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 رہی اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع بتایا گیا ہے۔

اگرچہ زلزلہ مختصر دورانیے کا تھا، مگر عوام میں شدید خوف پیدا ہوا۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزیدخبریں