لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف سامنے آنے والی مبینہ آڈٹ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض فیک نیوز ہے جس کا مقصد حکومت کو بدنام کرنا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اب تک مریم نواز کی حکومت کے حوالے سے کوئی سرکاری آڈٹ رپورٹ جاری نہیں ہوئی، اور جو کچھ سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے وہ صرف جہالت اور سیاسی انتقام کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ تعمیری سیاست کے بجائے الزام تراشی کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں سوات کے حالیہ سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، لیکن مسلم لیگ (ن) ایسے مواقع پر سیاست کرنے کے بجائے مسائل کے حل کو ترجیح دیتی ہے۔