سورینج حادثہ: جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان

11:26 PM, 30 Jul, 2026

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے سورینج میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے متاثرین کے لیے مالی معاونت کا اعلان کر دیا ہے۔

میر شعیب نوشیروانی کے مطابق حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والے کان کنوں کے خاندانوں کو فی کس 5 لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والے مزدوروں کو 3 لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سورینج کوئلہ کان حادثے کے بعد ریسکیو کارروائیوں کے دوران اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ریسکیو اہلکار سخت اور خطرناک حالات کے باوجود مسلسل کام کر رہے ہیں اور کان میں پھنسے ہوئے مزدوروں تک رسائی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان حادثے کے بعد کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ریسکیو و امدادی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

میر شعیب نوشیروانی نے جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
 
 

مزیدخبریں