ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ کے آخری مرحلے میں جگہ بنا لی

11:17 PM, 30 Jul, 2026

گلاسگو: پاکستان کے نامور جیولن تھرور ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ یاسر سلطان کو کوالیفائنگ مرحلے سے ہی باہر ہونا پڑا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 78.63 میٹر کی بہترین تھرو پھینک کر مجموعی طور پر 18 کھلاڑیوں میں ساتویں پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے ٹاپ 12 ایتھلیٹس میں شامل ہوگئے۔

دوسری جانب یاسر سلطان اپنی بہترین کارکردگی کے باوجود آخری مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 74.36 میٹر کی تھرو کی، تاہم 14ویں پوزیشن پر رہنے کے باعث وہ فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہے۔

جیولن تھرو ایونٹ کے کوالیفائنگ مرحلے کے بعد صرف بہترین کارکردگی دکھانے والے 12 ایتھلیٹس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جہاں اب پاکستان کی نمائندگی ارشد ندیم کریں گے۔
 
 

مزیدخبریں