پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

11:04 PM, 30 Jul, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 31 جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 9 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ نافذ کر دیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو دونوں پیٹرولیم مصنوعات زیادہ نرخوں پر خریدنا ہوں گی۔

مزیدخبریں