اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بات چیت میں بحیرۂ احمر، باب المندب اور فلسطین، خاص طور پر مشرقی یروشلم میں جاری صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کو درپیش حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی تجویز کو سراہا گیا۔ اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کے معاملے پر رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے جبکہ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔