اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص فلسطین اور مشرقی یروشلم کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔