سندھ میں ڈیجیٹل نظام کی بہتری کا منصوبہ، جدید ڈیٹا سینٹر کے قیام پر پیش رفت

02:26 PM, 30 Jul, 2026

کراچی: سندھ حکومت نے جدید صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا فیصلہ کر لیا، جس کے ذریعے ای گورننس، ڈیٹا سیکیورٹی اور ڈیجیٹل خدمات کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں منصوبے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیٹا سینٹر کے قیام کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں سندھ حکومت اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے درمیان ٹیلی کمیونیکیشن، کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا مینجمنٹ اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی سہولیات میں اضافہ کرنے اور ڈیٹا کے محفوظ انتظام کے لیے ضروری ہے۔

اجلاس میں صوبے کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں