خطے میں کشیدگی کا پھیلاؤ روکنا ضروری، پاکستان کا مذاکراتی کردار جاری رہے گا: دفتر خارجہ

01:51 PM, 30 Jul, 2026

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی صورت کشیدگی خطے کے دیگر ممالک تک نہیں پھیلنی چاہیے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لیے تمام ممکنہ سفارتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے معاملے پر بھارت کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوششیں قابل قبول نہیں۔

مزیدخبریں