کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنس جانے والی ماہی گیر کشتی کے عملے کے 19 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرہ عرب میں موجود ماہی گیر کشتی کو درپیش صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری امدادی کارروائی کی اور کشتی پر سوار تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری شامل تھے۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے مشکل سمندری حالات میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب آپریشن مکمل کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے جوانوں اور افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ہمیشہ قومی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت کے جذبے کے تحت بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔