سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات،مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے پر زور

11:20 AM, 30 Jul, 2026

واشنگٹن: سعودی وزیر دفاع نے امریکی نائب صدر سے ملاقات میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سعودی عرب کا مؤقف پیش کرتے ہوئے خطے میں تناؤ کم کرنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی امریکی نائب صدر تک پہنچایا گیا، جس میں ایران سے متعلق جاری صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر بات کی گئی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق، سعودی وزیر دفاع نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے حامی ہیں، جبکہ سعودی عرب خطے میں تنازعات کو مزید بڑھانے کے بجائے سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کی پالیسی پر قائم ہے۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں