فلم ’جمانجی‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری، نئی فلم ’’اوپن ورلڈ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

11:41 AM, 30 Jul, 2026

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی معروف ایڈونچر فرنچائز ’جمانجی‘ کی نئی فلم ’جمانجی: اوپن ورلڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مداحوں میں فلم کے لیے دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

ٹریلر میں ڈیوائین جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک اور کیرین گلن ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی جمانجی کی خطرناک دنیا میں نئی مہمات، مشکلات اور سنسنی خیز مقابلوں کے گرد گھومتی ہے۔

یہ فلم 2017 میں ریلیز ہونے والی ’جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ اور 2019 کی ’جمانجی: دی نیکسٹ لیول‘ کا اگلا حصہ ہے، جنہوں نے دنیا بھر میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

نئی فلم میں جمانجی کی ورچوئل دنیا کو پہلے سے زیادہ وسیع اور خطرناک انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں کرداروں کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔

’جمانجی: اوپن ورلڈ‘ کو کرسمس 2026 کے موقع پر سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ٹریلر کے اجرا کے بعد شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

مزیدخبریں