ملائیکہ اروڑا کی وائرل ویڈیو، نئی دوستی کی قیاس آرائیاں شروع

11:13 AM, 30 Jul, 2026

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کے بعد نئی رفاقت سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

ملائیکہ اروڑا کو  وائرل ویڈیو میں ایک اجنبی شخص کے ساتھ ا ایئرپورٹ سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا ، تاہم اس شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ کچھ صارفین نے اسے ملائیکہ کی نئی محبت قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے محض افواہ قرار دیا۔ چند افراد نے ویڈیو میں موجود شخص کو ہرش مہتا قرار دینے کا دعویٰ کیا، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق  نہیں ہوئی  ۔

واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات 2018 میں منظر عام پر آئے تھے، تاہم دونوں نے 2024 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ تازہ افواہوں پر ملائیکہ اروڑا کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں