پیسہ انسان کی قدر بڑھاتا ہے: شہناز گل

08:34 AM, 30 Jul, 2026

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ ہر فنکار کو اپنی صلاحیت اور محنت کے مطابق معاوضہ ملنا چاہیے، کیونکہ مالی استحکام نہ صرف اعتماد دیتا ہے بلکہ پیشہ ورانہ زندگی میں عزت و احترام بھی بڑھاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں شہناز گل نے اپنے فلمی معاہدوں، معاوضے اور شوبز انڈسٹری میں گزرے سفر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب کسی بھی منصوبے پر دستخط کرنے سے پہلے اپنی فیس کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں انہوں نے ایسے مواقع بھی دیکھے جب بغیر معاوضے کے کام کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود انہیں وہ پذیرائی اور احترام حاصل نہیں ہوا جس کی وہ مستحق تھیں۔

اداکارہ کے مطابق پیسہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ آپ کی قدر کو نمایاں کرتا ہے۔ آج اگر میں اپنی محنت کے مطابق معاوضے کا مطالبہ کرتی ہوں تو بعض اوقات میری شرائط تسلیم کر لی جاتی ہیں، جبکہ کئی مواقع پر مجھے اپنی توقع سے کم معاوضے پر بھی رضامند ہونا پڑتا ہے۔

شہناز گل نے مزید کہا کہ موجودہ مقام تک پہنچنے کے لیے انہوں نے طویل جدوجہد، مسلسل محنت اور کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے، اسی لیے وہ اپنے کام کی مناسب قیمت اور پیشہ ورانہ احترام کو ضروری سمجھتی ہیں۔

مزیدخبریں