کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں یہ 3,323 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مقامی سطح پر 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 55 ہزار روپے جبکہ فی دس گرام کی قیمت 257 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، جہاں فی تولہ 3,963 روپے اور دس گرام 3,397 روپے کی سطح برقرار ہے۔